لندن: برطانیہ کے شاہ چارلس نے پہلی بار برٹش پاکستانی خاتون کو اپنا مشیرِ خاص مقرر کر دیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق بکنگھم پیلس میں برٹش پاکستانی خاتون بہترین قومی اور بین الاقوامی امور کی ماہر ہیں، نسلی اقلیت سے تعلق رکھنے والی خاتون کو اشتہار کے ذریعے میرٹ پر بھرتی کیا گیا۔ مقامی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹر روز اور برٹش پاکستانی خاتون شاہ چارلس کے پرائیویٹ سیکرٹری آفس کا حصہ ہوں گے، یہ آفس آئینی، حکومتی اور سیاسی امور کے لیے شاہ چارلس کو مشاورت فراہم کرتا ہے
پہلی بار پاکستانی خاتون برطانیہ کے شاہ چارلس کی مشیرِ خاص مقرر
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
