اسلام آباد(آئی پی ایس ) پاکستانی حجاج کرام کی سعودی عرب سے وطن واپسی آج 2 جولائی سے شروع ہوگی۔ترجمان مذہبی امور کے مطابق جدہ ایئرپورٹ سے پہلی تین حج پروازوں کے ذریعے 693 حجاج کرام وطن واپس پہنچیں گے، پہلی حج پروازیں جدہ سے کراچی، فیصل آباد اور اسلام آباد پہنچیں گی۔جدہ سے حج فلائٹ آپریشن 20 جولائی تک جاری رہے گا۔ ترجمان مذہبی امور کے مطابق حجاج کرام کی مکہ سے مدینہ روانگی کا آغاز 5 جولائی سے ہوگا، 38 ہزار حجاج کرام کو مدینہ منورہ بھجوایا جائے گا۔مدینہ منورہ سے آخری حج پرواز 2 اگست کو وطن واپس پہنچے گی۔
پاکستانی حجاج کرام کی وطن واپسی آج سے شروع ہوگی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
