اسلام آباد: قائمقام صدر و چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعہ پر عالمی پارلیمانوں سے رابطے کا فیصلہ کیا۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ سویڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی کے واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔ تمام عالم اسلام کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ۔ اظہار رائے کی آزادی کی آڑ میں دوسروں کے جذبات کو مجروح کرنے کی اجازت بالکل بھی نہیں دی جا سکتی ۔ انہوں نے کہاکہ ایسی نفرت انگیز حرکتیں بلاشبہ بین الاقوامی قوانین کی بھی خلاف ورزی ہیں ۔ عالمی برادری اس واقعے کا نوٹس لے اور ایسے واقعات کی روک تھام میں اپنا کردار ادا کرے ۔ انہوں نے کہاکہ تمام عالمی پارلیمانوں کو خصوصی خط لکھوں گا ۔عالمی پارلیمانوں کو بھی اپنا کر دار ادا کر نا ہوگا ۔صادق سنجرانی نے کہاکہ اسلام امن کا مذہب ہے ، عالم اسلام کی پارلیمانوں کو ہنگامی اجلاس طلب کرنے کی تجویز دیتا ہوں۔
صادق سنجرانی کا سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر عالمی پارلیمانوں سے رابطے کا فیصلہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
