ہومکامرسفنانس بل 2023 پرعملدر آمد شروع ، زیادہ آمدن پراضافی سپرٹیکس نافذ

فنانس بل 2023 پرعملدر آمد شروع ، زیادہ آمدن پراضافی سپرٹیکس نافذ

اسلام آباد(سب نیوز )وفاقی حکومت نیعالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کیساتھ معاہدہ ہونے کے بعد فنانس بل2023پربھی عملدرآمدشروع کر دیا ہے ،اور پٹرولیم لیوی 50 سے بڑھا کر 55 روپے کرنے کے بعد آمدن پراضافی سپرٹیکس نافذ کردیا ہے۔

حکومت کی جانب سے سپرٹیکس کیلئے انکم سلیب30 کروڑسے بڑھا کر50 کروڑکردی گئی، اور اب سالانہ 50 کروڑ روپیسے زائد آمدن پر10 فیصد سپرٹیکس لگے گا۔فنانس بل کے تحت بینکنگ کمپنیوں کی30 کروڑسیزائدآمدن پربھی10فیصد سپرٹیکس عائدکیا گیا ہے ،اور بڑے شعبوں میں 30 کروڑسے زیادہ کمانے پربھی10 فیصد ٹیکس دینا ہوگا۔بڑے شعبوں میںپیٹرولیم،گیس،ادویہ سازی،شوگر، ٹیکسٹائل پربھی، فرٹیلائزر، لوہا،اسٹیل،ایل این جی ٹرمینل،آئل مارکیٹنگ،آئل ریفائنر، ایئرلائنز، آٹوموبائلز، بیوریجز،سیمنٹ، کیمیکلز، سگریٹ، تمباکوسیکٹر بھی شامل ہیں ، اوران کو بھی10 فیصدسپر ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔

سالانہ40 کروڑ سے50 کروڑ کمانیوالی کمپنیوں سے8 فیصد سپر ٹیکس لیا جائیگا،35 کروڑ سے 40 کروڑ آمدن پر سپرٹیکس کی شرح 4 سے بڑھ کر6 فیصد ہوگئی۔ اس طرح سالانہ 30 کروڑ سے 35 کروڑ روپے آمدن پر 4 فیصد، 25 کروڑ سے 30 کروڑ آمدن پر 3 فیصد ، 20 کروڑ سے 25 کروڑ روپے آمدن پر 2 فیصد،15 کروڑ سے 20 کروڑ روپے آمدن پر 1 فیصداورسالانہ 15 کروڑ روپے تک آمدن پر سپر ٹیکس کی شرح صفر سطح پر برقراررکھی گئی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔