اسلام آباد (سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت پر تجاوزات کیخلاف ایکشن ،عدالت سینئر سپیشل مجسٹریٹ نے مزید3 ملزمان کوقید با مشقت کی سزائیں سناتے ہوئے اڈیالہ جیل بھیج دیا۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین سی ڈی اے نور الامین مینگل کی ہدایت پر ڈی جی انفورسمنٹ کی سربراہی میں انسپکٹر دوست محمد اور سب انسپکٹر محمد شکیل انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کا انکروچمنٹ کرنے والوں رنگے ہاتھوں پکڑ کر انھیں بمع شہادت عدالت سردار محمد آصف سینئر سپیشل مجسٹریٹ میں کر دیا۔ عدالت سینئر سپیشل مجسٹریٹ نے اج اتوار کے روز مزید03 کس ملزمان کوقید با مشقت کی سزائیں سناتے ہوئے اڈیالہ جیل بھیج دیا۔
