ہومبریکنگ نیوزیاسمین راشد کیخلاف پنجاب حکومت کی اپیل پر سماعت کل ہوگی

یاسمین راشد کیخلاف پنجاب حکومت کی اپیل پر سماعت کل ہوگی

لاہور(سب نیوز) لاہورہائیکورٹ کا دو رکنی بنچ تحریک انصاف وسطی پنجاب کی صدر ڈاکٹریاسمین راشد کو

جناح ہائوس کے مقدمے سے ڈسچارج کرنے کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیل پر کل ( پیر) کے روز سماعت کرے گا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید شہبازعلی رضوی کی سربراہی میں2 رکنی بنچ سماعت کرے گا۔پنجاب حکومت کی جانب سے دائر اپیل میں موقف اختیار کیا گیا کہ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے ڈاکٹریاسمین راشد کو مقدمے سے قانون کے برعکس ڈسچارج کیا گیا۔رجسٹرار آفس نے کازلسٹ جاری کردی ،عدالت نے پولیس سے ریکارڈ طلب کر رکھا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔