وزیراعظم شہباز شریف کی کوششیں کامیاب، عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور پاکستان حتمی ڈیل کے قریب پہنچ گئے ہیں جس کا باضابطہ اعلان جلد متوقع ہے۔
وزیراعظم کی آئی ایم ایف کی مینیجنگ ڈائریکٹر سے پیرس میں لندن روانگی سے پہلے ملاقات ہوئی ۔
وزیراعظم شہباز شریف اور ایم ڈی آئی ایم ایف کے درمیان پیرس میں تین ملاقاتیں ہوئیں
وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف کے ساتھ پروگرام کو مکمل کرنے کے پاکستان کے عزم کو دوہرایا
پاکستان کی معاشی حقیقتوں سے متعلق غور کرنے پر وزیراعظم شہباز شریف نے ایم ڈی آئی ایم ایف کی سوچ کو سراہا
وزیر اعظم نے گفتگو میں کہا کہ پاکستان اپنی تمام کمٹمنٹس کو پورا کرنے کا جذبہ اور عزم رکھتا ہے،
پاکستان کو شدید معاشی چیلنجز سے نکلنے میں دنیا کی معاونت کی قدر کرتے ہیں،
سیلاب نے معاشی مشکلات کو مزید مشکل بنایا لیکن پاکستان نے اس کے باوجود اپنے عوام کو ریلیف دیا،
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانی عوام کو ریلیف ملنا ان کا حق ہے، معاشی مشکلات نے عوام کو بہت زیادہ تکلیف میں مبتلا کیا جو ان کی برداشت سے باہر ہے، عوام کے ریلیف اور معاشی حقائق کے درمیان توازن چاہتے ہیں،
معیشت کو واپس گروتھ کے راستے پر لانا آئی ایم ایف اہداف کے حصول کے لئے ضروری ہے،
گزشتہ چار سال کی معاشی بدحالی کی بحالی کے لئے ناگزیر اقدامات لینا ہوں گے، معاشی بحالی سے آئی ایم ایف اہداف کو بہتر طور پر حاصل کیا جا سکتا ہے،
پاکستان ہمیشہ کی طرح عالمی برداری کے ساتھ اپنے عزم اور وعدوں کی تکمیل پر پورا اترتا رہے گا،
آئی ایم ایف کی مینجنگ ڈائریکٹر نے وزیر اعظم شہباز شریف کی پاکستان کے لئے عزم کو سراہا
آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کی راہ میں تمام رکاوٹیں دور، معاہدے کا اعلان جلد متوقع
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
