Thursday, March 19, 2026
ہومبریکنگ نیوزبجٹ کی منظوری سے قبل آئی ایم ایف کا ڈومور کا مطالبہ

بجٹ کی منظوری سے قبل آئی ایم ایف کا ڈومور کا مطالبہ

اسلام آباد: بجٹ کی منظوری سے پہلے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے وزارت خزانہ سے مزید ڈومور کا مطالبہ کر دیا۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے اخراجات میں کٹوتی، ایک لاکھ ڈالر پاکستان لانے کی سکیم واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
حکومت کی جانب سے بجٹ میں سالانہ ایک لاکھ ڈالر لانے والے سے ذرائع آمدن نہ پوچھنے کی سکیم دی گئی تھی جس میں آئی ایم ایف ترامیم کا مطالبہ کر رہا ہے۔
آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا ہے کہ پٹرولیم لیوی بڑھانے کا اختیار پارلیمنٹ کے بجائے کابینہ کو دیا جائے، آئی ایم ایف نے بجلی کی سبسڈی کو بھی مزید محدود کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔