Friday, January 30, 2026
ہومبریکنگ نیوزگواہی دیتا ہوں کہ میں نے وزیراعظم شہباز شریف جیسی محنت سے کام کرنے والا نہیں دیکھا:بلاول بھٹو

گواہی دیتا ہوں کہ میں نے وزیراعظم شہباز شریف جیسی محنت سے کام کرنے والا نہیں دیکھا:بلاول بھٹو

اسلام آباد(سب نیوز )چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ گواہی دیتا ہوں کہ میں نے وزیراعظم شہباز شریف جیسی محنت سے کام کرنے والا نہیں دیکھا۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو کئی دفعہ پیغام دیا کہ 9 مئی کے واقعے سے لاتعلقی کا اظہار کریں اور معافی مانگیں، اس لیڈر نے بات نہیں مانی اور اپنی پارٹی کو بند گلی میں پہنچا دیا۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا عدلیہ قانون کی بالادستی قائم کرے، اگر عدلیہ قانون کی بالادستی قائم نہیں کر سکتی تو پھر تالا لگا دے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت پیپلز پارٹی کی سیاسی یاری مسلم لیگ نواز سے ہے اور شہباز شریف ن لیگ سے زیادہ پیپلز پارٹی کے وزیراعظم ہیں اور آصف زرداری کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ یاروں کے یار ہیں۔چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا گواہی دیتا ہوں کہ وزیراعظم شہباز شریف جیسی محنت سے کام کرنے والا نہیں دیکھا۔

بلاول بھٹو زرداری کا یہ بھی کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کے فنڈز کے اجرا کی یقین دہانی پر وزیر خزانہ اور وزیراعظم کے شکر گزار ہیں۔خیال رہے کہ چند روز قبل سوات میں جلسے سے خطاب کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی حکومت کو تنبیہ کی تھی کہ اگر سیلاب متاثرین کے لیے فنڈز جاری نہ ہوئے تو وفاقی بجٹ پاس نہیں ہونے دیں گے۔ بلاول بھٹو زرداری کی تقریر کے اگلے ہی روز وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب متاثرین کے لیے 25 ارب روپے کی منظوری دیدی تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔