ہومبریکنگ نیوزوزیر اعظم نیو گلوبل فنانسنگ پیکٹ سمٹ میں شرکت کیلئے پیرس روانہ ہوگئے

وزیر اعظم نیو گلوبل فنانسنگ پیکٹ سمٹ میں شرکت کیلئے پیرس روانہ ہوگئے

اسلام آباد(سب نیوز)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نیو گلوبل فنانسنگ پیکٹ سمٹ میں شرکت کیلئے پیرس روانہ ہوگئے۔
سربراہ اجلاس میں عالمی مالیاتی اداروں میں اصلاحات، موسمیاتی فنانس ، گرین انفراسٹرکچر، پائیدارترقیاتی اہداف کے حصول اور قرضوں سے متعلق حل کے حوالے سے پاکستان کا نقطہ نظر اور تجاویز پیش کریں گے۔
وزیرِ اعظم عالمی رہنماؤں سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔
وزیراعظم کے ہمراہ سردار ایاز صادق ،شیری رحمان اور دیگر بھی ہمراہ ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔