اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ ملک کا متوسط طبقہ خاتمے کے دہانے پر کھڑا ہے، ملک میں پائیدار اور دیرپا فیصلوں کی ضرورت ہے جو کہ صرف عوام کی نمائندہ حکومت ہی کر سکتی ہے۔
پیر کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم حکومت کے تجربے نے پاکستان کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچایا، گزشتہ 14 ماہ سے عوام کوآئی ایم ایف سے معاہدے کے لالی پاپ دئیے جارہے ہیں، اوورسیز پاکستانیوں سے ملنے والی ترسیلاتِ زر میں اتنی گراوٹ نے معیشت مزید تباہ کردی، ملک کا متوسط طبقہ خاتمے کے دہانے پر کھڑا ہے، ملک میں پائیدار اور دیرپا فیصلوں کی ضرورت ہے جو کہ صرف عوام کی نمائندہ حکومت ہی کر سکتی ہے۔
