ہومٹاپ سٹوریانتخابات کیس:جسٹس منیب کا تحریر کردہ سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ جاری

انتخابات کیس:جسٹس منیب کا تحریر کردہ سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ جاری

اسلام آباد (سب نیوز)سپریم کورٹ نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات از خود نوٹس کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔43 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جسٹس منیب اختر نے تحریر کیا۔ فیصلے میں 14 صفحات پر مشتمل اختلافی نوٹس بھی شامل ہیں۔تفصیلی فیصلے کے متن کے مطابق سپریم کورٹ کا انتخابات سے متعلق فیصلہ 4 اور تین کا کہنا بالکل غلط ہے، سات رکنی بنچ بنا ہی نہ تو چار اور تین کا تناسب کیسے ہوسکتا ہے؟

یہ بات قابل غور ہے سپریم کورٹ کے یکم مارچ کے فیصلے پر پانچوں ججز کے دستخط موجود ہیں۔جسٹس منصور علی شاہ نے دستخط کیساتھ لکھا “میں نے الگ سے آرڈر لکھا ہے”،جسٹس جمال مندوخیل لکھتے ہیں “میں نے مرکزی فیصلے کیساتھ الگ نوٹ تحریر کیا ہے”، اختلاف کرنے والے دونوں ججز نے مشترکہ آرڈر جاری کیا جس پر صرف دو ججز کے دستخط موجود تھے،

چیف جسٹس نے الیکشن ازخود نوٹس کیس پر سب سے پہلے 9 رکنی لارجر بنچ تشکیل دیا،نو رکنی لارجر بنچ نے 23 فروری کو پہلی سماعت کی،نو رکنی بنچ نے 23 فروری کی سماعت کے بعد ٹی روم میں ملاقات کی،ملاقات کے دوران نو ججز نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا جسے 27 فروری کو جاری کیا گیا،تفصیلی فیصلے میں بنچ کی ازسر نو تشکیل کے حکم نامے کا حوالہ دیا گیا۔چیف جسٹس نے انتخابات ازخود نوٹس کیس پر صرف دو بنچز تشکیل دیے، چیف جسٹس نے پہلے 9 رکنی اور پھر 5 رکنی بنچ تشکیل دیا، اس کیس میں کسی دوسرے بنچ کا کوئی وجود نہیں ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔