ہومبریکنگ نیوزسپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیخلاف درخواست کی آئندہ سماعت 8 جون کو مقرر

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیخلاف درخواست کی آئندہ سماعت 8 جون کو مقرر

اسلام آباد(سب نیوز)سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیخلاف درخواستوں پر عدالت عظمیٰ نے گزشتہ سماعت کا حکم نامہ جاری کردیا، جس میں کہا گیا ہے کہ اٹارنی جنرل نے نئے قانون کے بعد ہدایات لینے کیلئے وقت مانگا ہے۔

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیخلاف درخواستوں پر عدالت عظمیٰ نے گزشتہ سماعت کا حکم نامہ جاری کردیا، جس کے مطابق آئندہ سماعت 8 جون کو ہوگی۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ عدالتی کارروائی کے آغاز پر اٹارنی جنرل نے نئے قانون کا ذکر کیا، اٹارنی جنرل نے نئے قانون کے بعد ہدایات لینے کیلئے وقت مانگا۔

سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ اٹارنی جنرل کی استدعا پر کیس کی سماعت ملتوی کی جاتی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔