کراچی:پاکستان ہندو کونسل نے پڑوسی ملک بھارت میں ٹرین حادثے میں 280 سے زائد مسافروں کی المناک اموات پر شدید رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
ہفتے کو جاری کردہ ایک ہنگامی بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت کی ریاست اڑیسہ کے ضلع بالاسور میں دو مسافر اور ایک مال بردار ریل گاڑیوں کے درمیان تصادم ایک المناک سانحہ ہے۔
میڈیا اطلاعات کے مطابق ہولناک حادثے میں 900 سے زائد مسافروں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، حادثے کے مقام پر ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہے، ہسپتالوں میں زیر علاج مسافروں کی اموات کی تعداد بڑھتی جارہی ہے۔
پاکستان ہندو کونسل نے لواحقین سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے جان کی بازی ہارنے والے مسافروں کی آتما کی شانتی کیلئے پراتھنا کی اپیل بھی کی ہے۔
بھارت میں المناک ٹرین حادثہ، پاکستان ہندو کونسل کا اظہار افسوس
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
