Sunday, September 8, 2024
ہومبریکنگ نیوزقومی اسمبلی سکرٹیریٹ ملازمین اور افسران کیلئے بڑی خوشخبری،ہائوس،فیول اور بجلی آلائونس میں بڑا اضافہ

قومی اسمبلی سکرٹیریٹ ملازمین اور افسران کیلئے بڑی خوشخبری،ہائوس،فیول اور بجلی آلائونس میں بڑا اضافہ

اسلام آباد(سب نیوز)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے اسمبلی سیکرٹریٹ کے گریڈ 1سے 22تک کے تمام ملازمین کے ہائوس آلائونس اور فیول اور بجلی سبسڈی الائونس میں اضافے کی منظوری دیدی،منظوری کے بعد قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی طرف سے اس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے،الائونسز میں اضافہ یکم جون سے نافذ العمل ہوگا،تحریری احکامات کے مطابق گریڈ 1سے گریڈ 9تک کے ملازمین کا ہائوس الائونس 60فیصد سے بڑھا کر بنیادی تنخواہ کا 100فیصد کر دیا گیا ہے،اسی طرح گریڈ 10سے 16کے افسران کا موجودہ ہائوس رینٹ 50فیصداور گریڈ 17سے 22تک کے افسران کا موجودہ ہائوس الائونس 40فیصد سے بڑھا کر موجودہ بنیادی تنخواہ کے 100فیصد تک کر دیا گیا۔جبکہ گریڈ 1سے 22تک کے تمام ملازمین کیلئے تیل و بجلی کی سبسڈی موجودہ بنیادی تنخواہ کے 35فیصد سے بڑھا کر 65فیصد کر دی گئی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔