Wednesday, January 15, 2025
ہومدنیاافغانستان میں قطری وزیراعظم اور طالبان سربراہ کے درمیان ملاقات

افغانستان میں قطری وزیراعظم اور طالبان سربراہ کے درمیان ملاقات

کابل:قطری وزیراعظم کی افغانستان میں طالبان کے سربراہ سے ملاقات، عالمی برادری کے ساتھ تنا میں کمی لانے سے متعلق بات چیت کی گئی۔عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق 12 مئی کو افغانستان کے شہر قندھار میں قطری وزیر اعظم محمد بن عبدالرحمان الثانی اور افغان طالبان کے سربراہ ہیبت اللہ اخونزادہ کے درمیان خفیہ ملاقات ہوئی۔

عرب میڈیا کے مطابق نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ذرائع نے بتایا کہ شیخ محمد کی جانب سے اخونزادہ سے خواتین کی تعلیم اور نوکریوں پر پابندی ہٹانے پر بھی بات چیت کی گئی۔دونوں رہنما ئو ں کے درمیان ملاقات کو قطری سفارت کاری کی ایک کامیابی قرار دیا جا رہا ہے جو کہ کابل اور عالمی برادری کے درمیان پل کا کردار ادا کرتا رہا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق ذرائع کا کہنا تھا کہ امریکی صدر جو بائیڈن کو دونوں رہنما ئو ں کی ملاقات اور تمام معاملات پر ہونے والی بات چیت کے بارے میں بتایا گیا جبکہ مستقبل میں افغان طالبان کے ساتھ ہونے والے ڈائیلاگ سے بھی آگاہی دی گئی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ امریکا کی جانب سے نچلی سطح پر بات چیت کے ذریعیافغانستان میں دنیا میں اپنی نوعیت کی واحد پابندیاں ختم کروانے اور انسانی حقوق کے بحالی اور افغان طالبان کے علاوہ دیگر گروہوں کو حکومت میں شامل کرنے جیسے اقدامات کی حمایت کی گئی ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق وائٹ ہاس، محکمہ خارجہ اور واشنگٹن میں قطری سفارت خانے کی جانب سے دونوں رہنماں کی ملاقات پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا گیا ہے جبکہ طالبان نے بھی ملاقات کے حوالے سے کوئی جواب نہیں دیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔