Sunday, September 8, 2024
ہومبریکنگ نیوزاین سی اے کیس:عمران خان کی عبوری ضمانت میں مزید3 دن کی توسیع

این سی اے کیس:عمران خان کی عبوری ضمانت میں مزید3 دن کی توسیع

اسلام آباد ہائی کورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی عبوری ضمانت میں 3 دن کی توسیع کردی۔
عمران خان درخواست ضمانت میں پیشی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچے، اس موقع پر عدالت اور اطراف میں سخت سکیورٹی کے انتظامات کیے گئے تھے۔
عمران خان کی190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل میں درخواست ضمانت پر سماعت جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی سربراہی میں ڈویژن بینچ نےکی۔
عدالت نے عمران خان کی عبوری ضمانت میں 3 دن کی توسیع کرتے ہوئے 3 دن میں احتساب عدالت سے رجوع کرنےکا حکم دے دیا۔
عمران خان کے وکلا نے 8 جون تک عبوری ضمانت میں توسیع کی استدعا کی تھی۔
عدالت نے عمران خان کی درخواست ضمانت ہدایات کے ساتھ نمٹادی، عدالت کا کہنا تھا کہ احتساب عدالت سے رجوع نہ کرنےکی صورت میں پیرکو عبوری ضمانت غیر مؤثر ہو جائےگی۔
عمران خان کےخلاف دفعہ144کی خلاف ورزی پرتھانہ مارگلہ میں درج مقدمے میں ضمانت کی درخواست کی سماعت بھی اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہو رہی ہے۔
درخواست کی ضمانت جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کر رہے ہیں۔
اس کے علاوہ ایک اور ضمانت کی درخواست پر بھی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں آج ہی ہوگی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔