تحریک انصاف کی سابق ایم این اے عائشہ گلالئی نے مسلم لیگ ق میں شمولیت کا اعلان کردیا۔
لاہور میں چودھری شجاعت حسین ،چودھری سرور، چودھری شافع حسین ، مصطفیٰ ملک اور دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عائشہ گلالئی نے کہا کہ آج یوم تکریم شہداء منایا جارہا ہے ، شہداء کےا ہل خانہ ہماری دعائوں میں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ 2017میں مجھے معلوم تھا کہ ہوائوں کا رخ کس طرف ہے ، اس وقت میں نے جو آوزا اٹھائی آج سب سچ ثابت ہوگئی ہے ،
دوسری جانب سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے بریارخاندان کے رہنماؤں نے چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کی ہے، اور پاکستان مسلم لیگ ق میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔
عائشہ گلالئی سمیت ولی محمد خان، حاجی سلیمان خان، چوہدری خالد محمود نے مسلم لیگ ق میں شمولیت کا اعلان کیا۔
ق لیگ میں شمولیت اختیار کرنے والوں میں سلیم بریار، احسن سلیم بریار،عنصر بریار اور ان کے ساتھی شامل ہیں۔
پی ٹی آئی کی سابق ایم این اےعائشہ گلالئی ق لیگ میں شامل
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
