ہومپاکستانشہداء کے تقدس اور حرمت پر کبھی کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے،فرخ خان

شہداء کے تقدس اور حرمت پر کبھی کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے،فرخ خان

اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ شعبہ خواتین کی مرکزی صدر اور رکن قومی اسمبلی مسز فرخ خان نے کہا ہے کہ ہم شہدائے پاکستان کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہیں،شہداء کی قربانیوں کی بدولت ہی آج ہم آزاد فضاء میں سانس لے رہے ہیں ،

یوم تکریم شہدا پاکستان پر اپنے پیغام میں مسز فرخ خان نے کہا کہ زندہ قومیں اپنے شہداء کو کبھی فراموش نہیں کرتیں ، شہداء ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں ،جنہوں نے ہمارے کل کے لئے اپنا آج قربان کیا۔جنگ ہو یا سیلاب یا پھر زلزلہ ہماری مسلح افواج کے جوان ہراول دستے کے طور پر خدمات انجام دیتے ہیں اور مشکل ترین وقت میں قوم کی امیدوں کا مرکز بنتے ہیں ۔ پاکستانی قوم شہدا کی قربانیوں کو نہ کبھی بھولی ہےاور نہ بھولے گی، ہر محب وطن پاکستانی اپنی مٹی کی محبت میں شہید ہونے والوں سے والہانہ محبت کو اپنا فرض سمجھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی سالمیت اور سلامتی ہمارے شہدا کی گراں قدر خدمات کے بغیر ممکن نہیں، پوری قوم

کو اپنے بہادر شہدا پر فخر ہے، سرحدوں کے دفاع کے علاوہ فورسز نے دہشتگردی کی لعنت کو بھی کامیابی سے شکست دی۔
انہوں نے کہا کہ حالات چاہے جیسے بھی ہوں وطن کے محافظوں سے محبت پاکستان سے محبت کرنے کے مترادف ہے، جو قومیں اپنے شہدا کو بھول جاتی ہیں اُن کا تاریخ میں کوئی نام لینے والانہیں ہوتا،شہدا کے خون کا ہم سب پر قرض ہے۔

انہوں نے کہا کہ۹ مئی کے واقعات انتہائی افسوسناک اور ہماری تاریخ پر بدنما داغ ہیں ،ہمیں مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کےلئے اقدامات کرنے چاہئیں۔آج کے دن ہم سب کو مل کر اس عہد کی تجدید کرنا ہو گی کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کی خاطر نفرتوں کی تمام دیواروں کو ختم کر دیں گے اور وطنِ عزیز کے تمام شہدا کی قربانیوں کو نا صرف یاد رکھا جائیگا بلکہ ان کے تقدس اور حرمت پر کبھی کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔