اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹر اعجاز چودھری کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کالعدم قرار دے دی گئی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی سینیٹر اعجاز چودھری کی گرفتاری کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔
جسٹس گل حسن اورنگزیب نے دونوں جانب سے وکلا کے دلائل سننے کے بعد تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کالعدم قرار دے دی اور پولیس کو اعجاز چودھری کی رہائی کا حکم دے دیا۔
پی ٹی آئی سینیٹر اعجاز چودھری کی گرفتاری کالعدم قرار، رہائی کا حکم
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
