ہومبریکنگ نیوزچوہدری پرویز الٰہی علیل ہو گئے ،عبوری ضمانت کیلئے عدالت پیش نہ ہو سکے

چوہدری پرویز الٰہی علیل ہو گئے ،عبوری ضمانت کیلئے عدالت پیش نہ ہو سکے

لاہور(سب نیوز)اینٹی کرپشن عدالت لاہورترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کامقدمہ ،چوہدری پرویزالٰہی عبوری ضمانت میں عدالت پیش نہ ہوئے۔

وکیل پرویزالہی کا کہنا ہے کہ چوہدری پرویزالٰہی کوسینےمیں دردہے،عدالت پیش نہیں ہوسکتے، پراسکیوشن کا کہنا ہے کہ پرویزالہی کا میڈیکل جعلی ہے۔

عدالت نے کہا لائیں رپورٹس دکھائیں،میں ابھی فیصلہ کرتاہوں،میڈیکل رپورٹس فوری عدالت پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت کچھ دیر تک ملتوی کردی گئی۔

واضح رہے کہ عدالت نے آج تک کیلئے پرویزالہی کی عبوری ضمانت منظور کررکھی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔