Thursday, January 29, 2026
ہومبریکنگ نیوزسی ڈی اے کی حدود میں ایم این ایز،وزرا،ججز،جرنیلوں کو ملنے والے پلاٹس کی تفصیلات طلب

سی ڈی اے کی حدود میں ایم این ایز،وزرا،ججز،جرنیلوں کو ملنے والے پلاٹس کی تفصیلات طلب

اسلام آباد(سب نیوز)پبلک اکاونٹس کمیٹی نے سی ڈی اے کی حدود میں ایم این ایز،وزرا،ججز،جرنیلوں کو ملنے والے پلاٹس کی تفصیلات طلب کر لیں ۔اراکین کمیٹی نے کہا کہ سی ڈی اے بتائے کہ اب تک کن بڑی شخصیات کو پلاٹس دیے گئے،اس وقت ان پلاٹس کی کیا مالیت تھی،کیا پلاٹس کی مکمل قیمت ادا کی گئی۔تفصیلات کے مطابق نور عالم خان کی زیر صدارت پبلک اکاونٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں اسلام آباد کے مختلف سیکٹرز میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کا معاملہ زیر غور آیا ۔ چیئرمین کمیٹی نور عالم خان نے کہا کہ ہم نے آپکو تجاوزات کے خلاف آپریشن کی کہا،آپکے لوگوں نے دوبارہ پیسے لے کر فٹ پاتھ پر کرسیاں لگوانا شروع کر دیں،آپکی سوسائٹیز لوگوں سے پیسے زیادہ وصول کر رہی ہیں،لوگوں کو قبضہ دینے کے لیے مزید پیسے مانگے جا رہے ہیں،یہ کرسیاں نئی لگیں ہیں۔چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ ہم نے جو سامان اٹھایا وہ ہم نے واپس نہیں کیا،آپ اشرافیہ پر ہاتھ ڈالیں،صرف غریب کی ریڑھی پر توجہ مرکوز نہ کریں،ہم نے اس سلسلے میں ایک کمیٹی قائم کی ہے،کمیٹی این او سی دینے اور غیر قانونی کاروبار کی نشان دہی کرے گی۔رکن کمیٹی نے کہا کہ ایف سیون میں تجاوزات مافیا نے فیملیز پر تشدد بھی کیا،چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ ہم نے ابھی تک وہ دوکانیں سیل کی ہوئی ہیں،
نور عالم خان نے کہا کہ آپ ایلیٹ کلاس میں سب سے پہلے جائیں،جہاں ایم این اے،جج،جرنیل بیٹھا ہو وہاں پہلے آپریشن کریں،مارگلہ ایونیو میں ناقص میٹیریل کے استعمال پر ہمیں رپورٹ پیش کریں۔چیئرمین سی ڈی اے نے موقف پیش کیا کہ میرے آنے سے قبل یہ پروجیکٹ تقریبا مکمل ہو چکا تھا،ایک محدود ایریا پر دراڑیں پڑیں ہیں،کمیٹی رکن نے کہا کہ آپ تھرڈ پارٹی سے پروجیکٹ کا آڈٹ کروائیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔