پشاور(سب نیوز)پشاور میں پولیس پر دہشت گرد حملوں کا خطرہ،ایس ایس پی انٹیلی جنس اینڈ سرویلنس انسداد دہشت گردی نے آئی جی پی کو خط لکھ دیا۔
خط کے متن میں خبردار کیا گیا ہے کہ پشاور میں پولیس دفاتر تھانوں پر دہشت گردی کا خطرہ ہے،دہشت گردوں نے چیک پوسٹس و دیگر پولیس دفاتر کو نشانہ بنانے کا پلان بنایا ہے
خط کے متن کے مطابق پولیس کو ٹارگٹ بنانے کےلئے دہشت گردوں نے 80،90 پولیس وردیاں بھی خریدی ہیں جس کے باعث دہشت گردوں سے پولیس کی وردی میں پولیس پر حملوں کا خطرہ ہے، دہشت گرد پشاور کینٹ ایریا میں پولیس پر حملے ارادہ رکھتے ہیں۔

