Thursday, January 29, 2026
ہومپاکستانبلاول بھٹو شنگھائی تعاون تنظیم وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کیلئے بھارت روانہ

بلاول بھٹو شنگھائی تعاون تنظیم وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کیلئے بھارت روانہ

کراچی (سب نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری بھارت روانہ ہوگئے، وہ شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کیلئے کراچی سے بھارت روانہ ہوئے، وہ بھارتی شہر گووا پہنچیں گے۔

پاکستان نے فضائی حدود استعمال کرنے کیلئے بھارتی سول ایوی ایشن اتھارٹی سے رابطہ کیا تھا جس پر بھارت نے بلاول بھٹو زرداری کے طیارے کے گووا جانے کیلئے فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے دی۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس میں بلاول بھٹو زرداری دیگر ممالک کے نمائندوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔