Sunday, February 1, 2026
ہومبریکنگ نیوزمخصوص ٹولے نے دیہاڑیاں لگانے کیلئے سیاسی یتیموں کو ٹکٹ دلوائے، فردوس عاشق

مخصوص ٹولے نے دیہاڑیاں لگانے کیلئے سیاسی یتیموں کو ٹکٹ دلوائے، فردوس عاشق

لاہور:تحریک انصاف میں ٹکٹوں کی غیرمنصفانہ تقسیم پرسابق وفاقی وزیرفردوس عاشق اعوان بھی پھٹ پڑیں ، کہتی ہیں کہ مخصوص ٹولے نے دیہاڑیاں لگانے کیلئے سیاسی یتیموں کو ٹکٹ دلوائے ۔

تحریک انصاف کی رہنمااورسابق وزیر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اس وقت سیاست نہیں عداوت اور کھینچاتانی ہو رہی ہے ، عمران خان سے اسمبلیاں تڑوانے والوں کو معلوم تھا الیکشن نہیں ہو رہے ۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کے اردگرد جو ٹولہ ہے وہ جیت گیا ،ان لوگوں نے دیہاڑیاں لگانے کیلئے ٹکٹیں غیرمنصفانہ تقسیم کروائیں ۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عمران خان کا ٹکٹوں پر نظرثانی کا فیصلہ بہتر اور مناسب ہے ، پی ٹی آئی کے اندر میچ ختم کرنیکیلئیخان صاحب کو فرنٹ فٹ پر آنا چاہیے ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔