Tuesday, July 1, 2025
ہومملٹی میڈیایکم مئی سے چین نکاراگوا کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدے پر مبنی ٹیکس کی کم شرح کو نافذ کرے گا

یکم مئی سے چین نکاراگوا کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدے پر مبنی ٹیکس کی کم شرح کو نافذ کرے گا

اس کے موثر نفاذ سے چین اور نکاراگوا کے درمیان اقتصادی تعاون کو مزید فائدہ پہنچے گا،چین

بیجنگ()یکم مئی سے چین نکاراگوا کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدے پر مبنی ٹیکس کی کم شرح کو نافذ کرے گا
۔چینی میڈیا کے مطا بق چین اور نکاراگوا کے مابین اتفاق رائے کے مطابق دونوں ممالک کی حکومتوں کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے پر مبنی ٹیکس کی نئی شرح یکم مئی 2023 سے نافذ العمل ہوگی۔ ٹیرف میں کمی کے متعلقہ وعدوں کو پورا کرنے کے لیے، چین کی ریاستی کونسل کے کسٹمز ٹیرف کمیشن نے اعلان جاری کیا کہ یکم مئی 2023 سے، نکاراگوا سے آنے والی کچھ درآمدی اشیا پر ٹیرف کی شرح میں کمی کو نافذ کیا جائے گا۔ اس کے موثر نفاذ سے چین اور نکاراگوا کے درمیان اقتصادی تعاون کو مزید فائدہ پہنچے گا اور دونوں ممالک کے درمیان باہمی فائدہ مند اقتصادی اور تجارتی تعاون کو ایک نئی سطح پر لے جانے میں مدد ملے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔