اسلام آباد، اے سی سیکرٹریٹ انیل سعید نے کامسیٹس ہیڈ کوآرٹرمیں چھاپہ مار کر کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کا جائزہ لیا ۔
دورے کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ کامسیٹس انتظامیہ کی طرف سے 50فیصد کام گھروں سے کرنے کی پالیسی پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے ۔اس موقع پر اے سی سیکرٹریٹ نے کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے حوالے سے مزید ہدایات بھی جاری کیں ۔
