Tuesday, February 17, 2026
ہومپاکستانبختاور بھٹو زرداری کورونا وائرس کا شکار،خود کوقرنطینہ کرلیا

بختاور بھٹو زرداری کورونا وائرس کا شکار،خود کوقرنطینہ کرلیا

کراچی ، سابق صدر آصف زرداری کی صاحبزادی اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہمشیرہ بختاور بھٹو زرداری بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں۔تفصیلات کے مطابق بختاور بھٹو زرداری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بتایا کہ 2 اپریل کو 5 روز قبل ان میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔ جس کے بعد انہوں نے خود کو آئسولیٹ (قرنطینہ)کرلیا اور اب وہ آرام کررہی ہیں۔بختاور بھٹو زرداری نے لوگوں کو احتیاط برتنے کا مشورہ دیا اور ماسک صحیح طرح پہننے کا کہا۔ اس کے ساتھ انہوں نے یاددہانی کروائی کہ ماسک پہنیں، ویکسی نیشن کروائیں اور ان لوگوں کی مدد کریں جو ویکسی نیشن نہیں کرواسکتے۔ اللہ ہم سب کو سلامت رکھے آمین۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔