Monday, February 16, 2026
ہومپاکستانالیکشن کمیشن کاڈسکہ ضمنی انتخاب میں لاپتہ پریذائڈنگ افسران کے معاملے کی فیکٹ فائنڈنگ انکوائری کا اعلان

الیکشن کمیشن کاڈسکہ ضمنی انتخاب میں لاپتہ پریذائڈنگ افسران کے معاملے کی فیکٹ فائنڈنگ انکوائری کا اعلان

اسلام آباد،الیکشن کمیشن نے این اے 75 ڈسکہ ضمنی الیکشن میں لاپتہ پریذائڈنگ افسران کے معاملے کی فیکٹ فائنڈنگ انکوائری کا اعلان کردیا۔الیکشن کمیشن نے فیکٹ فائنڈنگ کیلئے انکوائری آفیسر مقرر کردیا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبائی جوائنٹ الیکشن کمشنر پنجاب سعید گل انکوائری آفیسر ہوں گے،انکوائری کمیشن پریذائڈنگ افسران اور سیکیورٹی عملے کی ڈیوٹی کی خلاف ورزیوں کی جانچ کرے گا،انکوئری افسر ماہرین اور اداروں سے مدد لے سکے گا، لاپتہ پریذائڈنگ افسران صبح تک کہاں رہے سائنسی طور پر پتہ چلایا جائے گا۔الیکشن کمیشن کے مطابق انکوائری افسر لاپتہ پریذائڈنگ افسران کے بیانات بھی ریکارڈ کرے گا، انکوائری میں ٹرانسپورٹیشن اور سیکیورٹی پلان کا بھی جائزہ لیا جائے گا ۔الیکشن کمیشن کے مطابق مبینہ کرپٹ پریکٹس میں ملوث افسران کا تعین کیا جائے گا،الیکشن کمیشن رزلٹ ٹمپرنگ اور عملے کو لاپتہ کرنے میں مدد دینے والوں کا تعین بھی کیا جائے گا ،انکوائری آفیسر15مئی تک اپنی رپورٹ الیکشن کمیشن کوپیش کرے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔