اسلام آباد،وفاقی دارالحکومت میں ای چالان سسٹم کا باضابطہ اجرا کردیا گیا، آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان نے باقاعدہ طور پر سیف سٹی میں افتتاح کیا۔آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان نے کہا کہ ای چالان جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے سسٹم سیف سٹی کے کیمروں سے منسلک کیا گیا ہے، اب ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والا ہرشخص کیمرے کی آنکھ سے نہیں بچ سکتا۔انہوں نے کہا کہ ہر قسم کی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کیمرہ کی آنکھ میں محفوظ ہو جائے گی۔آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ ای چالان کے تحت چالان گاڑی یا موٹرسائیکل کے مالک کے گھر وصول ہوگا، جاری شدہ ای چالان متعلقہ شخص کو دس دن کے اندر جمع کرانا ہوگا، بصورت دیگر متعلقہ تھانے میں بند کر دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ شہری ای چالان جرمانہ کی رقم جے ایس بنک، موبائل اکاونٹ،جاز کیش سمیت دیگر اکاونٹ کے ذریعے جمع کرا سکتے ہیں، ای چالان سسٹم ایکسائزآفس کے ساتھ بھی منسلک ہوگا۔آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ ای چالان سسٹم متعارف کروائے جانے کا مقصد ٹریفک قوانین کی پاسداری کو یقینی بنانا ہے۔
وفاقی دارالحکومت میں ای چالان سسٹم کا باضابطہ اجرا کردیا گیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
