Monday, February 16, 2026
ہومپاکستانپنجاب کے 13 اضلاع میں تعلیمی ادارے عیدالفطر تک بندرہیں گے

پنجاب کے 13 اضلاع میں تعلیمی ادارے عیدالفطر تک بندرہیں گے

لاہور،پنجاب کے 13 اضلاع میں تمام سرکاری و پرائیویٹ اسکولز عید الفطر تک بند رہیں گے۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کورونا وبا کے پھیلاوکی روک تھام کے لیے اقدامات کئے جارہے ہیں اور صوبوں میں تعلیمی اداروں کو بند کیا جارہا ہے، پنجاب میں بھی تعلیمی ادارے کو دو ہفتوں کے لئے بند کرنے کا نوٹفکیشن جاری کیا گیا تھا، تاہم اب محکمہ اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے صوبے کے 13 اضلاع میں پہلی سے آٹھویں جماعت تک تعلیمی اداروں کی بندش میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور، راولپنڈی، ٹوبہ ٹیک سنگھ ،رحیم یار خان، ڈی جی خان، بہاولپور، شیخوپورہ، فیصل آباد ،ملتان، سیالکوٹ، گوجرانولہ، گجرات اور سرگودھا میں تمام سرکاری و پرائیویٹ اسکولز عید الفطر تک بند رہیں گے، جبکہ ان 13 اضلاع میں 9 ویں سے 12 ویں جماعت تک کے طلبا 19 اپریل سے ہفتے کے 2 دن پیر اور جمعرات کلاسز لے سکیں گے۔نوٹفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 9 ویں سے 12 ویں جماعت تک اور او و اے لیول کے امتحانات دیئے گئے شیڈول کے مطابق ہوں گے، تاہم تمام حکام و ایس او پیز پر سختی سے عملدرامد یقینی بنانے کے پابند ہوں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔