Sunday, September 8, 2024
ہومپاکستانظلم بڑھتا جارہا ہے، میری وفاداری کا امتحان لیا جارہا ہے،جہانگیر ترین

ظلم بڑھتا جارہا ہے، میری وفاداری کا امتحان لیا جارہا ہے،جہانگیر ترین

لاہور،پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیرخان ترین نے کہا ہے کہ مجھ پر بے بنیاد الزامات عائد کیے جا رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق جہانگیر ترین اور علی ترین ایف آئی اے بینکنگ کورٹ لاہور میں پیش ہوئے تھے۔ تحریک انصاف کے رہنما راجہ ریاض اور دیگر بھی جہانگیرترین کے ہمراہ تھے۔جہانگیر ترین نے کہا کہ ہمارے خلاف بے بنیاد مقدمات بنائے گئے ہیں،میرے خلاف 3مقدمات ہیں۔ پاکستان میں80 شوگر ملز ہیں، لیکن نشانے پر صرف میں ہوں۔انہوں نے کہا کہ ہم تحریک انصاف سے انصاف مانگ رہے ہیں۔ میرے اور میرے بیٹے کے اکاونٹ منجمد کردیے گئے ہیں۔جہانگیرترین نے کہا کہ اکاونٹ کیوں منجمد کیے، اس سے کیا فائدہ ، یہ سب کون کررہا ہے؟ ظلم بڑھتا جارہا ہے، میری وفاداری کا امتحان لیا جارہا ہے۔بینکنگ کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ میں پوچھتا ہوں آخر یہ انتقامی کارروائی کیوں ہورہی ہے، وجہ کیا ہے؟ ملک کی 80 شوگر ملز میں سے انھیں صرف جہانگیر ترین نظر آیا۔ جو بھی یہ سب کررہا ہے وقت آگیا ہے انہیں بے نقاب کیا جائے۔ایک سوال کے جواب میں جہانگیرترین نے کہا پی ٹی آئی سے راہیں جدا نہیں ہوئیں،10سال سے پارٹی کا حصہ ہوں۔ وزیراعظم اپنے بہترین اور جان نثار دوست کے خلاف زیادتی بند کرائیں ،راجہ ریاض رہنما پی ٹی آئی راجہ ریاض نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا وزیراعظم عمران خان کو ایکشن لینا چاہیے۔ نقصان تحریک انصاف کو پہنچ رہا ہے۔راجہ ریاض نے کہا کہ عمران خان کے اعتماد کا ووٹ لینے میں اہم کردار جہانگیر ترین کا ہے۔ کچھ لوگ جہانگیر ترین کے خلاف سازش کر رہے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔