اسلام آباد (آئی پی ایس ) اسسٹنٹ کمشنرسیکرٹریٹ انیل سعید نے کنارہ پکنک پوائنٹ کادورہ کیا ،کروناوائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر غیرقانونی کشتی رانی اور مچھلی کا شکار بند کرنے کا حکم دیا ۔ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنرسیکرٹریٹ انیل سعید نے ایس ڈی او سمال ڈیمز کے ہمراہ کنارہ پکنک پوائنٹ کادورہ کیا ،جہاں پر انہوں نے کروناوائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر غیرقانونی کشتی رانی اور مچھلی کا شکار بند کرنے کا حکم دیا ۔ اسسٹنٹ کمشنرسیکرٹریٹ انیل سعید پکنک پوائنٹ میں صفائی کا حکم دیتے ہوئے انٹری پوائنٹ بند کرنے کا حکم دیا ۔انہوں نے علاقے میں تجاوزات ختم کرنے کا بھی حکم دیا ۔
اسسٹنٹ کمشنرسیکرٹریٹ انیل سعید کا کنارہ پکنک پوائنٹ کادورہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔