Monday, December 23, 2024
ہومسائنس و ٹیکنالوجیایپل نے نیا آئی فون متعارف کرادیا

ایپل نے نیا آئی فون متعارف کرادیا

کیلی فورنیا ،امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنے مشہورِ زمانہ موبائل فون کا نیا آنے والا ماڈل آئی فون13 کے نام سے متعارف کروا رہا ہے ،اس نئے ماڈل کی خصوصیت یہ ہے کہ نیا ماڈل نہ صرف کم روشنی اور کم بیٹری میں بھی بہتر تصویر بناسکے گا بلکہ بیک گرانڈ نوئز کو بھی کم کرے گا۔ نئے ماڈل میں کیمرے کے لینز کا بہتر کیا گیا ہے۔ صنعت کے معروف تجزیہ کار اور تسلسل کے ساتھ ٹیکنالوجی کی خبریں بتانے کرنے والے منگ چی کو کے مطابق آئی فون13 پرو میکس میں ایک بہتر ایف/ 1.5 اپرچر والا کیمرہ استعمال کیا جائے گا۔ موجودہ آئی فون پرو میکس میں ایف1.6 کا ایک چھوٹا مین لینس ایپرچر ہے، لینس اپرچر کیمرے کی کارکردگی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ قبل ازیں افواہیں گردش میں تھیں کہ آئی فون13 میں 1.8 ایف اپریچر والا کیمرہ استعمال کیا جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔