Wednesday, January 28, 2026
ہومبریکنگ نیوزقومی اسمبلی کا اِن کیمرا اجلاس ، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی شریک ہوں گے

قومی اسمبلی کا اِن کیمرا اجلاس ، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی شریک ہوں گے

اسلام آباد: اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے کل جمعے کو قومی اسمبلی کا اِن کیمرا اجلاس طلب کرلیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں ارکان قومی اسمبلی، وزرا اور مشیران کے علاوہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور ڈی جی آئی ایس آئی خصوصی طورپر شریک ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عسکری حکام ملک کی سکیورٹی کو درپیش اندرونی و بیرونی چیلنجزپربریفنگ دیں گے۔اس حوالے سے ن لیگی قیادت متحرک ہو گئی ہے،وزیر اعظم کی ہدایت پر وزیر پارلیمانی امور مرتضی جاوید عباسی نے انفرادی طور پر اراکان سے رابطے کیے اور اجلاس میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔