Wednesday, January 28, 2026
ہومبریکنگ نیوزجوڈیشل کمیشن کا اجلاس: پشاور ہائیکورٹ میں پہلی خاتون چیف جسٹس کی تعیناتی کی سفارش

جوڈیشل کمیشن کا اجلاس: پشاور ہائیکورٹ میں پہلی خاتون چیف جسٹس کی تعیناتی کی سفارش

اسلام آباد: جوڈیشل کمیشن نے پشاور ہائیکورٹ میں پہلی خاتون چیف جسٹس کی تعیناتی کی سفارش کر دی۔چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا، پشاور ہائیکورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس مسرت ہلالی کی تعیناتی کی سفارش کی گئی۔

جسٹس مسرت ہلالی کی تعیناتی کی سفارش متفقہ طور پر کی گئی، جوڈیشل کمیشن نے سفارش منظوری کیلئے پارلیمانی کمیٹی کو بھجوا دی۔ یاد رہے کہ جسٹس مسرت ہلالی اس وقت پشاور ہائیکورٹ کی سینئر ترین جج اور قائم مقام چیف جسٹس بھی ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔