چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی جانب سے لگژری ہاوس ٹیکس کا نوٹس بھیج دیا گیا۔
عمران خان کو ایک اور نوٹس جاری کردیا گیا ہے، اور اس بار انہیں محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے لگژری ہاوس ٹیکس کا نوٹس بھیجا ہے۔
عمران خان کو نوٹس وصول کرانے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی دو رکنی ٹیم زمان پارک پہنچی، اور نوٹس وصول کرایا۔
نوٹس کے مطابق عمران خان پر 36 لاکھ روپے ٹیکس واجب الادا ہیں، اگر 7 روز کے اندرعمل درآمد نہ ہوا تو الیکشن کمیشن کو خط لکھا جائے گا۔
عمران خان پر 36 لاکھ روپے لگژری ہاوس ٹیکس واجب الادا، نوٹس جاری
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔