Tuesday, January 27, 2026
ہومبریکنگ نیوزمیرے سکیورٹی انچارج افتخارگھمن کو اغوا کرلیا گیا: عمران خان کا دعوی

میرے سکیورٹی انچارج افتخارگھمن کو اغوا کرلیا گیا: عمران خان کا دعوی

لاہور:چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نیایک بیان میں دعوی کیا ہے کہ ان کے سکیورٹی انچارج افتخارگھمن کو اغوا کرلیا گیا ہے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ یہ سب لندن پلان کا حصہ ہے جہاں نواز شریف کو پی ٹی آئی کو کچلنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

قبل ازیں شیخ رشید سے ٹیلی فونک گفتگو میں عمران خان نے کہا کہ عدلیہ کو متنازع بنایا جارہا ہے، الیکشن ہی جمہوریت کو قائم رکھنیکا بہترین حل ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے گفتگو میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ حکومت اوراس کے اتحادی الیکشن کرانے میں سنجیدہ نظر نہیں آرہے۔

اس کے علاوہ چیئرمین پی ٹی آئی نے کارکنوں سے ا فطار کیموقع پربھی گفتگو کی اور کہا کہ پیسے لیکر اپنے ضمیر کا سودا کرنا شرک ہے، انسان جب رشوت لیتا ہے تو اس کی غیرت اور عزت چلی جاتی ہے، بزدل آدمی نوازشریف توبن سکتا ہے، لیڈر نہیں بن سکتا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔