اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قانونی ٹیم کا اجلاس ہوا جس میں سپریم کورٹ کی جانب سے جاری نوٹسز پر غور کیا گیا۔خصوصی اجلاس میں قانونی ٹیم نے وزیر اعظم شہباز شریف کو قانونی اور آئینی پہلوں سے آگاہ کیا۔
اس کے علاوہ سپریم کورٹ کی جانب سے جاری نوٹسز پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔اجلاس میں عدالتی کارروائی کے حوالے سے آئندہ کی حکمت عملی طے کی گئی، وزیر اعظم شہباز شریف نے سپریم کورٹ پیشی کے حوالے سے اٹارنی جنرل کو ہدایات جاری کیں۔
