Sunday, December 22, 2024
ہومپاکستانخوشاب ضمنی انتخاب میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پررانا ثناء اللہ اور اویس لغاری کو وارننگ جاری

خوشاب ضمنی انتخاب میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پررانا ثناء اللہ اور اویس لغاری کو وارننگ جاری

اسلام آباد،پی پی 84 خوشاب کے ضمنی انتخاب میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے رانا ثنااللہ اور اویس لغاری کو وارننگ جاری کر دی۔ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق رانا ثنااللہ اور اویس لغاری نے 6 اپریل کو پی پی 84 کے دورے کا پروگرام بنا رکھا تھا، انتخابی ضابطہ اخلاق کے مطابق کوئی حکومتی عہدیدار انتخابی حلقے کا دورہ نہیں کر سکتا۔ ترجمان کے مطابق الیکشن کمشنر پنجاب نے آئی جی پنجاب کو ٹیلی فون پر ہدایت جاری کی کہ رانا ثنا اللہ اور اویس لغاری کو حلقے میں داخل نہ ہونے دیا جائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔