اسلام آبا:وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ( ایف آئی اے ) نیاسلام آباد میں بڑی کاروائی کرتے ہوئیانٹرنیشنل منی لانڈرنگ کریمنل نیٹ ورک کا سرغنہ گرفتارکرلیا۔ایف آئی اے کے مطابق انسداد منی لانڈرنگ سیل نے وفاقی دارالحکوت میں کارروائی کرتے ہوئیانٹرنیشنل منی لانڈرنگ کریمنل نیٹ ورک کے سرغنہ افتخاررسول کوگرفتارکرلیا۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزم افتخار رسول انٹرنیشنل منی لانڈرنگ نیٹ ورک کی سربراہی کررہا تھا،اس نیقیصر مشتاق اورعاصم حسین کیساتھ مل کر41 جعلی کمپنیاں بنائیں اوران کے ذریعے منی لانڈرنگ کی۔ ایف آئی اے نیملزم کے قبضے سیاربوں روپے کی منی لانڈرنگ اور حوالہ ہنڈی کا ریکارڈ بھی ضبط لیا۔
