لاہور:پنجاب میں انتخابات میں الیکشن مہم کی مانیٹرنگ کیلئیتحریک انصاف نے آن لائن پورٹل تشکیل دے دیا۔چیئرمین تحریک عمران خان نے پنجاب میں تمام رہنما ئوں اور ورکرز کو ڈور ٹو ڈور مہم کی ہدایت کرتے ہوئے آن پورٹل بھی تشکیل دیدیا ہے۔
دوران انتخابی مہم تحریک انصاف کے کارکنوں کی آن لائن ڈیٹا انٹری کریں گے۔ آن لائن پوٹل پرتحریک انصاف کے یوتھ ،عمران ٹائیگر، ٹریڈر سمیت تمام ونگز کوایڈ کیا گیا ہے۔ گھرگھر مہم کے دوران ڈیٹا ڈائریکٹ چیئرمین تحریک انصاف کے پاس جائیں گے، لاہور کی ہریونین کونسل سے روزانہ کی بنیاد پرذمہ دار کو سو افراد کی انٹری کرنا ہو گی۔
