اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چیئرمین نیشنل پریس ٹرسٹ کے عہدے پر تعیناتی کی منظوری دے دی ۔
انفارمیشن گروپ کے گریڈ 20 کے افسر ، سعید احمد شیخ ، وقتی طور پر چیئرمین نیشنل پریس ٹرسٹ تعینات،سعید احمد شیخ چیئرمین نیشنل پریس ٹرسٹ کی باقاعدہ طور پر تعیناتی تک خدمات انجام دیں گے۔
صدر مملکت نے سابقہ چیئرمین منیر احمد خان کو نااہلی اور عوامی فنڈز میں بے ضابطگیوں پر عہدے سے ہٹانے کی بھی منظوری دی ۔
صدر مملکت کی چیئرمین نیشنل پریس ٹرسٹ کے عہدے کیلئے ایم پی -ون اسکیل کی بھی منظوری دی ۔
صدر مملکت نے منظوریاں نیشنل پریس ٹرسٹ ( چیئرمین کی تعیناتی ) ایکٹ 1972 کے تحت دیں
صدر مملکت نے چیئرمین نیشنل پریس ٹرسٹ کے عہدے پر تعیناتی کی منظوری دے دی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
