Monday, February 2, 2026
ہومبریکنگ نیوزعید الفطر کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا گیا

عید الفطر کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا گیا

اسلام آباد:پاکستان میں عید الفطر کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا گیا۔اس حوالے سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 20 اپریل بروز جمعرات (29 رمضان المبارک) وزارت مذہبی امور اسلام آباد میں ہوگا۔

اعلامیے کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کی صدارت چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔ اعلامیے کے مطابق زونل کمیٹیوں کے اجلاس ملک بھر میں مقررہ مقاما ت پر ہوں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔