Wednesday, December 4, 2024
ہومکامرسچین ، سی پی آئی میں سال بہ سال 0.7 فیصد کا اضافہ

چین ، سی پی آئی میں سال بہ سال 0.7 فیصد کا اضافہ

بیجنگ ()
چین کے قومی محکمہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مارچ 2023 میں چین میں سی پی آئی انڈیکس میں سال بہ سال 0.7 فیصد اضافہ ہوا۔ تفصیلات کے مطابق شہروں میں 0.7 فیصد اضافہ، دیہی علاقوں میں 0.6 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں 2.4 فیصد اور غیر غذائی اشیاء کی قیمتوں میں 0.3 فیصد اضافہ ہوا۔ کنزیومر گڈز میں 0.5 فیصد اور سروسز میں 0.8 فیصد اضافہ ہوا۔ جنوری سے مارچ کے دوران سی پی آئی انڈیکس میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں اوسطاً 1.3 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔