Thursday, November 14, 2024
ہومپاکستاننواز شریف کی تقریر پر پابندی کی درخواست مسترد

نواز شریف کی تقریر پر پابندی کی درخواست مسترد

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی تقریر پر پابندی سے متعلق درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کردی۔
ہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی تقریر پر پابندی سے متعلق درخواست دائر کی سماعت ہوئی۔
درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ نواز شریف کی تقریر میڈیا پر نشر کی جارہی ہے۔ نواز شریف اپنی تقریر میں عدلہ اور معزز ججز پر الزام تراشی کرتے ہیں۔ تمام ٹی وی چینلز کو نواز شریف تقریر نشر سے روکا جائے۔
عدالت نے ریمارکس دیئے نواز شریف نے عدالت سے ضمانت حاصل رکھی ہے۔ شہباز شریف بھی ضمانت پر ہیں تو کیا شہبازشریف کی تقریر پر پابندی بھی لگا دیں؟
عدالت نے ہدایات کی کہ جن عدالتوں سے نواز شریف ضمانت ملی ہے آپ اس عدالت سے رجوع کریں۔ عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کردی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔