Sunday, September 8, 2024
ہومدنیاسردار وقاص کی جانب سے قونصل جنرل پاکستان خالد مجید اور دیگر نمائندوں کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ کا اہتمام

سردار وقاص کی جانب سے قونصل جنرل پاکستان خالد مجید اور دیگر نمائندوں کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ کا اہتمام

جدہ(خالد نواز چیمہ)سعودی عرب کے سینئر وائس چیئرمین جموں کشمیر کمیونٹی اوورسیز سردار وقاص کی طرف سے قونصل جنرل پاکستان خالد مجید اور جموں کشمیر کمیونٹی اووسیزکے نمائندوں کے اعزاز میں اپنی رہائش گاہ میں ایک پرتکلف عشائیہ دیا ۔عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے خالد مجید نے کہا کہ مظلوم کشمیر بھائیوں کی آزادی تک سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے ، اوورسیز میں بسنے والے پاکستانیوں نے ملک کی ترقی میں ہمیشہ اہم کردار ادا کیا سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل وقت مدد کی ہمیشہ شکرگزار رہیں گے۔ قونصل جنرل جدہ خالد مجید نے کہا تحریک آزادی کشمیر کے لیے کام اور مظلوم کشمیریوں کے حق خودارادیت اور آزادی کی بات دنیا تک پہنچانا ہماری اولین ترجیح ہے جس میں کبھی بھی سمجھوتہ نہیں کر سکتے ۔ جموں کشمیر کمیونٹی اوورسیز کے نمائندگان جن میں چیئرمین جموں کشمیر کمیونٹی اوورسیز چوہدری خورشید متیال، سینئروائس چیئرمین سردار وقاص عنایت ،جنرل سیکرٹری راجہ ریاض، وائس چیئرمین سردار اشفاق ،وائس چیئرمین انجینئر عارف مغل ، ایڈیشنل سیکرٹری جنرل سردار مہتاب،سیکرٹری مالیات راجہ شمروز ،ڈپٹی سیکرٹری جنرل خالد گجر، سیکرٹری اطلاعات سردار مصطفی خان عمران اکرم چوہدری سفیر اور دیگر شامل تھے۔ جموں کشمیر کمیونٹی اوورسیز کے عہددران نے کہا کہ کشمیری پاکستان کو اپنی منزل سمجھتے ہیں اور پاکستان نے ہمیشہ مسلہ کشمیر کو عالمی سطح اجاگر کیا اور ریاست کے لوگوں کے حق خودارادیت کی بات کی ۔ قونصل جنرل پاکستان نے کہا کہ اورسیرز میں بسنے والے لوگ ہمارا اثاثہ ہیں اور انھوں نے ہمیشہ ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کیا۔ سعودی عرب کو پاکستانی اپنا دوسرا گھر تصور کرتے ہیں۔ پاکستان پر جب بھی کوئی مشکل وقت آیا سعودی عرب نے بڑھ چڑھ کر ہماری مدد کی ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔