Friday, October 18, 2024
ہومکامرسعالمی برادری کو چاہیے کہ ری ڈسٹری بیوشن کی پالیسیوں کو مستحکم کرے، آئی ایم ایف

عالمی برادری کو چاہیے کہ ری ڈسٹری بیوشن کی پالیسیوں کو مستحکم کرے، آئی ایم ایف

اسلام آباد،کورونا کی عالمی وبا کی وجہ سے عدم مساوات کے مسائل بڑھ رہے ہیں، عدم مساوات مسائل کے خاتمہ اور ہر کسی کو خوشحالی کے مساوی مواقع فراہم کرنے کے لئے حکومتوں کو چاہیے کہ کورونا ویکسین کیساتھ صحت اور تعلیم کی سہولتوں میں بہتری لائیں ۔عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)نے اپنے ایک بلاگ میں کہا ہے کہ عالمی برادری کو چاہیے کہ ری ڈسٹری بیوشن کی پالیسیوں کو مستحکم کرے۔ اس حوالہ سے دنیا بھر کے زیادہ تر ممالک کو اضافہ مالی وسائل پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ عوامی فلاح و بہبود کے لئے اخراجات کے نظام میں بہتری لانی ہو گی۔عالمی ادارہ نے دنیا بھر کی حکومتوں پر زور دیا ہے کہ اصلاحات کے عمل میں شفافیت اور احتساب کو یقینی بنایا جائے جس کی مدد سے حکومتوں پر اعتماد کی مجموعی صورتحال میں بہتری کے علاوہ زیادہ منظم معاشروں کی تشکیل سے مطلوبہ اہداف کے حصول کو آسان بنایا جا سکے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔