Sunday, September 8, 2024
ہومپاکستانسیہون شریف،ٹرک اور کار میں تصادم ،4 افراد جاں بحق

سیہون شریف،ٹرک اور کار میں تصادم ،4 افراد جاں بحق

سیہون شریف،سیہون شریف میںلال باغ کے مقام پر ٹرک اور کار میں تصادم کے باعث ماں بیٹے سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے، لاشیں سید عبداللہ شاہ انسٹیٹیوٹ منتقل کردی گئیں۔تفصیلات کے مطابق سہیون شریف کے علاقے لال باغ میں خطرناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جہاں تیزرفتار ٹرک نے کار کو ٹکرماردی،حادثے میں خاتون اور بچے سمیت 4افراد جان سے گئے۔حادثے میں جاں بحق ہونیوالے تمام افرادکاتعلق جھانگاراسے ہے۔جاں بحق افراد کی شناخت 2 سالہ آذان چانڈیو، انکی ماں عائزہ چانڈیو، مسعود چانڈیو اور سائیں بخش باریچو کے نام سے ہوئی ہے۔حادثے کی اطلاع ملتے ہیں امدادی ٹیمیں اور سید عبداللہ شاہ انسٹیٹیوٹ سے ایمبولنسز جائے وقوع پر روانہ ہوئیں، ، پولیس اور مقامی افراد نے لاشیں ہسپتال منتقل کیں ، ٹرک ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔