خانپور: گزشتہ روز اسکول جاتے ہوئے اغوا کیے گئے ڈاکٹرز کے بچوں کو بہاولپور سے بازیاب کرا لیا گیا ہے ۔ پولیس نے کامیاب آپریشن کے بعد بچوں کو چوبیس گھنٹو ں کے بعد بازیاب کرا لیا گیا ہے ۔ڈاکٹر خاندان کے بچے گھر سے اسکول جاتے ہوئے اغوا کرلیے گئے تھے، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سوشل میڈیا پر پھیل گئی تھی
بچوں کی دادی نے ڈاکووں کو روتے ہوئے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ دونوں بچے بیمار ہیں، مبارک مہینے کا واسطہ، بچوں کو گھر چھوڑ جائیں۔ انہوں نے کہا کہ اغوا کار بھائیوں سے اپیل کرتی ہوں کہ بچوں کو چھوڑ دو۔بچے صبح اسکول بھی بھوکے روانہ ہوئے تھے۔
واضح رہے کہ خان پور میں اغوا کاروں نے سابق ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال خان پور ڈاکٹر حسن محمود کے بچوں کو گزشتہ روز صبح اسکول جاتے ہوئے راستے سے اغوا کیا تھا۔۔
خانپور سے اغوا ہونے والے ڈاکٹرز کے بچے بہاولپور سے بازیاب
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
